بلاول بھٹو کی یورپ میں منگنی کی اطلاعات:ایسی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)بلاول بھٹو زرداری کی یورپ میں منگنی کی اطلاعات ہیں، ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگیتر کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت فادوز سے ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی تاریخ مقرر کرنے لیختن شٹائن پہنچ گئے ہیں، آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے، تاہم میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی ہونے کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایسی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو نے کسی غیر ملکی لڑکی سے شادی کی ہے۔

صارفین نے مرتضیٰ بھٹو، شاہ نواز بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی غیرملکی افراد سے شادی سے سلسلے جوڑ دیے تھے۔

سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا تھا تاہم اب اسکی تردید کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button