تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 177 رنز بنالیئے،357 کی برتری حاصل

لندن(جانوڈاٹ پی کے)بارش اور خراب روشنی کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا، کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 7 کٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیئے اور 357 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے ڈان لارنس 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں اور کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اولی روبنسن 2 رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔

ان کے علاوہ ایمیلیو نے 31 اور ہیری بروک نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوئے روٹ نے 24 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 ، خرم شہزاد اور محمد علی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

 اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 سکور پر آوٹ ہو گئی اور بال بال فالو آن سے بچی ۔

مزید خبریں

Back to top button