میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات شروع کر دیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے باقاعدہ کام شروع کردیا، سربراہ جوڈیشل کمیشن جسٹس عمر سیال نے سماعت کی۔

میر رضا کے وکیل اور والدین جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر جسٹس عمر سیال نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پہلا جوڈیشل کمیشن ہے اور وہ میر رضا کے والدین کے دکھ اور تکلیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ کمیشن کی کوشش ہوگی کہ متاثرہ خاندان کے تمام سوالات کے جوابات مل سکیں۔ سرجن، تفتیش، کیس سے متعلق شواہد اور دیگر تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے والدین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا، "ہم پر بھروسہ رکھیں”۔ ان کی رائے تھی کہ کمیشن کی کارروائی کو پبلک کیا جانا چاہیے، جبکہ کیس کی تفتیشی ٹیم بھی معاملے پر کام کر رہی ہے۔

میر رضا کے والد نے کہا کہ 29 دن گزر چکے ہیں لیکن کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔

اس پر جسٹس عمر سیال نے مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے لیے قائم کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ صرف میر رضا کا نہیں بلکہ ہر اس شخص کا ہے جو انصاف کا متلاشی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button