بابا بلھے شاہؒ کا 269واں عرس جاری، بڑی تعداد میں زائرین کی حاضری

قصور(جانوڈاٹ پی کے) عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد دربار پر حاضری کے لیے قصور پہنچ رہی ہے۔

دربار بابا بلھے شاہؒ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عرس کے دوسرے روز بھی روح پرور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ زائرین عقیدت و احترام کے ساتھ مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

عرس کے موقع پر دربار اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کل اختتام پذیر ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button