پمز سانحہ: شرمیلا فاروقی کا وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی اموات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پمز واقعے کے بعد مصطفیٰ کمال کے وزیرِ صحت رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا، تاہم سوال یہ ہے کہ احتساب صرف ایک افسر تک محدود کیوں رکھا جائے؟

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری موجود ہے تو وفاقی وزیرِ صحت کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے وفاقی اسپتال وزارتِ صحت کی براہِ راست ذمہ داری ہیں۔ اگر اپنے زیرِ انتظام اسپتالوں میں بنیادی انتظامات، مؤثر نگرانی اور مریضوں کی حفاظت یقینی نہیں بنائی جاسکتی تو پھر وزارتِ صحت چلانے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ سیکریٹری کو قربانی کا بکرا بنا کر وزیر کو بری الذمہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق اختیار وزیر کے پاس ہے تو جوابدہی بھی وزیر ہی کی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button