عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت کے لیے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیرِ التوا ہیں، جبکہ عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی درخواست ان درخواستوں میں سب سے آخر میں دائر ہوئی۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 16 ستمبر کو کیس کی سماعت بینچ نمبر 5 کرے گا، جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔

درخواست بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق دائر کی گئی ہے اور اب عدالت عظمیٰ مقررہ تاریخ پر اس کی سماعت کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button