وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان روانہ ہوں گے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ سٹیج شیئر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 2 ستمبر کو کرغزستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے، جس میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔
پاکستان بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے اختتام پر ایک سال کے لیے تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی صدارت کے دوران 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔



