اہلیہ کی وفات کے بعد دوسری شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ شاہنواز زیدی نے وجہ بتادی

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر اداکار شاہنواز زیدی نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ کی وفات کے بعد وہ زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرے اور کسی چیز میں دلچسپی نہیں رہی تھی۔

ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز زیدی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ دوسری شادی کریں گے، بلکہ وہ دوسری شادی کے سخت خلاف تھے۔

اداکار نے بتایا کہ اہلیہ کی وفات کے کچھ عرصے بعد وہ کافی غائب دماغ رہنے لگے تھے، دل دنیا سے بھر گیا تھا اور کسی چیز میں دلچسپی نہیں رہی تھی۔

شاہنواز زیدی کے مطابق انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ جس جگہ جسمانی طور پر موجود ہیں، ذہنی طور پر وہاں موجود ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ مشکل وقت تھا جب انہیں احساس ہوا کہ انہیں دوسری شادی کرلینی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button