سوڈان میں شدید گرمی نے تباہی مچا دی، ہیٹ اسٹروک سے 16 افراد ہلاک

خرطوم(جانوڈاٹ پی کے)سوڈان کے مشرقی صوبہ بحیرہ احمر میں ہیٹ اسٹروک سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ خرطوم سے سوڈانی حکام اور مقامی محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بحیرہ احمر میں ہیٹ اسٹروک سے دیگر 160 افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق زیادہ گنجان آبادی والے علاقوں میں 3 کولنگ سینٹرز جبکہ صوبے کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

خرطوم سے عرب میدیا کے مطابق سوڈان کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

عرب میدیا کے مطابق سوڈان کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت 38 سے 44 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button