خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ،ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد 2 ہفتے کیلئے معطل

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کی ثوبیہ شاہد پر 2 ہفتے تک اجلاس میں شرکت کی پابندی لگا دی  گئی۔

صوبائی اسمبلی اجلاس میں سجاد بارکوال کی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو کے دوران ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کی، فضل الہٰی اور ثوبیہ شاہد کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ اور ایوان میں شور شرابہ ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر نے ایم پی اے ثوبیہ شاہد کو مسلسل بولنے پر تنبیہ کی اور ن لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کو ایوان سے نکالنے کی رولنگ دی۔

انہوں نے  کہا کہ ثوبیہ شاہد ایوان سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں، میں نے رولز 227 اور 229 کے تحت ثوبیہ شاہد کو معطل کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button