امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے نائب چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کریں۔
مارک وارنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوگی، امریکی فوجی اہلکاروں کی جانوں کو اتنا ہی خطرہ لاحق رہے گا، عام شہریوں کے اخراجات بڑھیں گے اور قومی سلامتی کی تیاری متاثر ہوگی۔
امریکی سینیٹر نے جنگ کو ’تباہ کن اور جان لیوا‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ انتظامیہ آخر کب اس جنگ سے دستبردار ہوگی۔



