لبنان کا ایرانی سفیر کو بڑا جھٹکا، ویزے کی تجدید سے انکار

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کیلئے نامزد ایرانی سفیر کے ویزے کی میعاد پیر کو ختم ہو رہی ہے، لبنان نے ان کے ویزے کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔

بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے گئے ایرانی سفیر محمد رضا شیبانی کی لبنانی وزارت خارجہ نے مارچ میں سفیر کی حیثیت سے سفارتی اسناد قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 29 مارچ تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی وزارت خارجہ کے احکامات کے باوجود ایران نے محمد رضا شیبانی کو تہران نہیں بلایا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے نامزد سفیر محمد رضا شیبانی کو بیروت میں رہنےکا حکم دے رکھا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button