امریکی شہری نے 100 فٹ دوری سے چھوٹی باسکٹ بال کو ہوپ میں پھینک کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی شہری نے 100 فٹ سے زیادہ فاصلے سے ایک چھوٹی باسکٹ بال کو ہوپ میں پھینک کر اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
نکولس ڈی مارینس جو ‘نکی بکیٹس’ کے نام سے بھی مشہور ہیں، نے 4 جولائی کو 102 فٹ 11.76 انچ کے فاصلے سے گیند کو ہوپ میں کامیابی سے پہنچایا، جس کے نتیجے میں اس نے سب سے طویل فاصلے سے منی ایچر باسکٹ بال شاٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل انہوں نے مارچ میں 101 فٹ 8.47 انچ کی دوری سے شاٹ لگا کر یہی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ڈی مارینس نے ستمبر 2025 میں مسلسل سب سے زیادہ چھوٹی باسکٹ بال شاٹس لگانے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا، جب انہوں نے لگاتار 232 شاٹس کامیابی سے باسکٹ میں ڈالے۔
انہوں نے اپنی مہارت کو پاپ اے شاٹ کے کھیل میں قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کر مزید نکھارا۔ یہ ایک ایسا آرکیڈ گیم ہے جس میں چھوٹی باسکٹ بالز اور دو ہوپس استعمال کیے جاتے ہیں۔



