عمران خان کواسپتال منتقل کرنا آئینی،قانونی اورانسانی حق ہے،اسد قیصر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنا آئینی، قانونی اورانسانی حق ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومتی رہنما ماضی بھول گئے ہیں ، نواز شریف کو دورانِ قید سروسز، پی آئی سی اور جناح ہسپتال سمیت جاتی امرا میں بھی تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں ۔ بعد میں انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی ملی۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا اور انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر سوچا جائے ۔ بانی کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔



