نواز شریف کا بھاٹی گیٹ حضرت علی ہجویری انڈر پاس کا دورہ، عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھاٹی گیٹ پر حضرت علی ہجویری انڈر پاس کا دورہ کیا، جس کے بعد انڈر پاس کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

حضرت علی ہجویری انڈر پاس سے ٹریفک رواں دواں ہے۔ ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس 400 میٹر طویل اور تین لین پر مشتمل ہے۔

انڈر پاس کی تعمیر سے آزادی چوک سے بھاٹی چوک آنے والی ٹریفک کو کچہری اور مال روڈ تک جانے کے لیے سگنل فری راستہ میسر آئے گا، جبکہ منصوبے کا مقصد بھاٹی گیٹ کے اطراف ٹریفک کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت بارشی پانی کی نکاسی کے لیے خصوصی ڈرینج سسٹم بھی بچھایا گیا ہے۔ انڈر پاس کو کروو شیپ میں تعمیر کیا گیا ہے جبکہ یہاں گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ اقتدار میں یہ پہلا انڈر پاس ہے جو تعمیر کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button