شہید میجر احسان کی رہائشگاہ پر محسن نقوی کی آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت


میانوالی(جانوڈاٹ پی کے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر احسان کی رہائشگاہ پہنچ کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ شہید کے والد کے بلند حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا۔ انہوں نے شہید کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میجر احسان نے شمالی وزیرستان میں خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلخانہ کے حوصلے کو سراہا۔