ایران کا امریکا کو طنزیہ جواب، کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دے دیا

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے نقشے پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک نقشہ شیئر کیا تھا جس میں آبنائے ہرمز کو ’’نیو یو ایس ٹیریٹری‘‘ کے طور پر دکھایا گیا۔ اس کے جواب میں بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے امریکا کا ایک طنزیہ نقشہ جاری کیا، جس میں کیلیفورنیا کو ایران کا نیا علاقہ ظاہر کیا گیا۔

ایرانی قونصل خانے کی جانب سے شیئر کیا گیا نقشہ واضح طور پر طنزیہ اور سیاسی ردعمل کے طور پر سامنے آیا، حقیقی علاقائی دعویٰ نہیں۔ کیلیفورنیا کا انتخاب اس لیے بھی معنی خیز قرار دیا جارہا ہے کہ ریاست میں بڑی ایرانی نژاد امریکی آبادی مقیم ہے، خصوصاً لاس اینجلس میں، جسے غیر رسمی طور پر ’’تہرانجلس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے آبنائے کو امریکی علاقہ قرار دینے کی بات کی تھی، جبکہ ایران نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اپنی پوزیشن پر سختی برقرار رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button