ثالثین امریکا ایران مذاکرات سے پہلے آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان معاہدےکے منتظر ہیں،قطر

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہےکہ ثالثین امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران اور عمان کے درمیان دوطرفہ معاہدے کے منتظر ہیں، آبنائے ہرمز معاہدہ ہونے سے امریکا ایران مذاکرات بحالی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

دوحہ میں پریس بریفنگ میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی پائلٹوں کے معاملے پر ایران اور قطر براہ راست رابطے میں ہیں، ایرانی وفدکو دورے کی دعوت دے رکھی ہے جس کا ایران نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے قطری حدود کے اندر حملہ آور ایرانی جہازوں کو گرایا تھا اور پائلٹوں کے ساتھ ضوابط کے تحت کارروائی کی، ایران اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں شامل نہ کرے۔

مزید خبریں

Back to top button