امریکا اب ہماری شرائط کے مطابق ہم سے مذاکرات کیلئےگڑگڑا رہا ہے،عباس عراقچی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ میں امریکا کا اصل مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا تھا تاہم ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’امریکا اب ہماری شرائط کے مطابق ہم سے مذاکرات کے لیے گڑگڑا رہا ہے‘۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دستخط کی گئی مفاہمت کی یادداشت  میں ’13 شقیں ہمارے حق میں اور صرف ایک ان کے حق میں ہے‘۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ’ہم نے جنگ بھی جیتی اور ہم نے سفارتی میدان میں بھی کامیابی حاصل کی اور ہم نے دشمن کو اپنی شرائط ماننے پر مجبور کر دیا ہے‘۔

مزید خبریں

Back to top button