تبدیلی آ نہیں رہی،تبدیلی آ گئی؟میل ملاقاتیں تیز،پرویز الٰہی اہم پیغام لے کر بیرسٹر گوہر کے پاس پہنچ گئے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ/جانو)ملکی سیاست میں ایک بار پھر غیر معمولی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور اہم شخصیات کے درمیان رابطوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سیاسی حلقوں میں سوال اٹھنے لگا ہے کہ "تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے؟” کیونکہ اچانک ہونے والی ملاقاتوں اور پسِ پردہ رابطوں نے سیاسی منظرنامے میں ہلچل پیدا کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اہم پیغام لے کر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔ ملاقات کو موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے، جبکہ سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کے ممکنہ مقاصد اور آئندہ کی حکمت عملی پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ تاہم ملاقات میں کیا پیغام پہنچایا گیا اور اس کے سیاسی نتائج کیا ہوں گے، اس حوالے سے حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
حالیہ دنوں میں مختلف سیاسی شخصیات کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں نے بھی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔ ایک جانب ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہورہا ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتیں مستقبل کی صف بندیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ رابطے کسی بڑے سیاسی فیصلے، مفاہمت یا نئی صف بندی کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو آنے والے دنوں میں ملکی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔
اب اصل سوال یہ ہے کہ پرویز الٰہی بیرسٹر گوہر کے لیے کیا پیغام لائے تھے؟ کیا یہ محض سیاسی رابطہ تھا یا کسی بڑی تبدیلی کے لیے بیک ڈور سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں؟



