ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ کے شرکا سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور سوشل میڈیا چیلنجز پر گفتگو

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا سے درپیش چیلنجز سمیت اہم امور پر جامع گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں ملک بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

خصوصی سیشن کے دوران طلبہ و طالبات نے مختلف امور سے متعلق سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرن شپ کے شرکا سے ملاقات بھی کی، طلبہ و طالبات سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے۔

طلبہ و طالبات نے خصوصی نشست اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو سراہتے ہوئے اسے معلوماتی اور مفید قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button