وزیرآباد:ویٹنرز کرکٹ کلب نظام آباد نے نئی اسپورٹس کٹ جاری کردی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ویٹنرز کرکٹ کلب نظام آباد وزیرآباد نے میونسپل کارپوریشن وزیرآباد کی سطح پر کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے عزم کے تحت نئے سال کے لیے نئی کلر سپورٹس کٹ کا اجراء کر دیا اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ویٹنرز کرکٹرز میں سپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں تقریب میں محمد خالد مغل خلیل احمد بھٹہ،زہد انور سنڈل، شاہد یوسف کپتان انعام اللہ مٹھو کاشف اصغرعثمان رووف وحید فرحان اور دیگر سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر اس عزم ظاہر کیا گیا کہ موجودہ سال ہارڈ بال کرکٹ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ینگ کرکٹ کلب نظام آباد کی گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے باقاعدہ نیٹ پریکٹس بحال اور ریگولر کی جائے گی ویٹنرز کرکٹرز نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں عملی کردار ادا کریں گے شرکاء نے کہا کہ ضلع وزیرآباد میں کرکٹ اور سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دے کر کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کو ایک مستقل اور منظم لائحہ عمل میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں سے جوڑا جا سکے۔



