ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے قوم کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،عثمان افتخار چیمہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عثمان افتخار چیمہ نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ صحافیوں افتخار احمد بٹ ،سید ضمیر کاظمی ،میاں شہباز احمد و دیگر سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکار ہماری قومی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام، جمہوریت کے فروغ اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے۔ میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرسٹر عثمان افتخار چیمہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ و برادرانہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان حالیہ معاہدے اور تعاون خطے میں امن، استحکام، معاشی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدے پاکستان کے سفارتی، معاشی اور دفاعی مفادات کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button