اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے دی سیوی سکول کے تیسرے کیمپس کا افتتاح کردیا

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو/جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک نے دی سیوی سکول کے تیسرے کیمپس ماڈل کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سکول کے طلبہ نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا۔

افتتاح کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات اور کلاس رومز کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر جواد حسین ملک نے سکول انتظامیہ اور تدریسی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اور بچوں کی بہتر تربیت معاشرے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے نئے کیمپس کے قیام کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

تقریب میں سی او دی سیوی سکول عصمت اللہ سمیت سکول کا تدریسی و انتظامی عملہ بھی موجود تھا۔ سکول انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی آمد اور نئے کیمپس کے افتتاح پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button