عراق سے امریکی فوجی انخلا جاری، کردستان کے اڈے 30 ستمبر تک عراقی فورسز کے حوالے ہوں گے

بغداد(ویب ڈیسک) عراق اور امریکا کے درمیان امریکی فوجی اڈوں کی منتقلی کے حوالے سے رابطے جاری ہیں، جبکہ عراقی حکومت نے کردستان سے امریکی فوجی انخلا کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
عراقی حکومت کے مطابق کردستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور وہاں موجود امریکی فوجی اڈے مرحلہ وار عراقی حکام کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کردستان میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کی منتقلی کا عمل 30 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد یہ تنصیبات عراقی سکیورٹی فورسز کے زیرِ انتظام ہوں گی۔
عراقی حکومت کے مطابق امریکی فوجی تنصیبات عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ بغداد اور واشنگٹن کے درمیان اس معاملے پر رابطے بھی برقرار ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی انخلا اور اڈوں کی منتقلی کا عمل طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔



