وزیرآباد میں تارڑ برادران کے والدین کے ایصالِ ثواب کیلئے محفلِ نعت کا انعقاد

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) سماجی شخصیت محمد آصف تارڑ طیب بک ڈپو والے، محمد احسن تارڑ،طاہر فاروق تارڑ،یاسر عرفات تارڑ اورعرفان شہزاد تارڑ برادران کے والدین کے ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں ایک پُروقار محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری کامرس اینڈ اندسٹری عمران بشیر وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ،چیئرمین ایپل کمیٹی لاہور ہائیکورٹ محمد شاہد وڑائچ،اسسٹنٹ دائریکٹر ایف آئی اے علی رضا ورائچ،ایم این اے بلال فاروق تارڑ،عنصر محمود سندھو،چوہدری سعید اکبر،صلاح الدین ایوبی،بریگیڈئیر امجد فاروق تارڑ،ڈی ایس پی گجرات محمد اعظم،محمد علی رضا نوری،راشد علی غوری،محمد ابوبکر سلطانی،شہزاد احمد مجددی،الحاج شہزاد حنیف مدنی،خادم بلال مجددی سمیت عزیز و اقارب، دوست احباب، اہلِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ محفل میں مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کیا۔ امیر اعلیٰ ادارہ المصطفےٰ پاکستان پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی،مفتی الشاہ جمال الدین بغدادی اورسید محمد یوسف شاہ بخاری نے سیرتِ طیبہ اور اسوہ حسنہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسولِ کریم ﷺ کی مبارک زندگی پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ مسلمانوں کی کامیابی اور عزت اسی میں ہے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات اور حضور اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ آج امتِ مسلمہ رسولِ کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ سے منہ موڑنے کے باعث مشکلات اور رسوائی کا شکار ہو رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرتِ رسول ﷺ کے مطابق ڈھالیں، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں اور اپنے معاشرے میں محبت، اخوت، عدل، برداشت اور انسانیت کی خدمت کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں اور ان کی وفات کے بعد ان کے لیے دعائے مغفرت، صدقہ و خیرات اور نیک اعمال کا اہتمام کرنا اولاد کے لیے باعثِ اجر و ثواب ہے۔ ایسی محافل مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو دینی اقدار اور سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانے کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے محمد آصف تارڑ اور محمد احسن تارڑ برادران سے والدین کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button