اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں /جانوڈاٹ پی کے)چوچک پولیس کا ڈاکوں  مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک پولیس مقابلہ اختر آباد سے 4 جی ڈی روڈ پر اسلام پورہ کی پل برساتی کے اوپر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار  ہو گیا جب کہ دو ملزما اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منیر عرف موہنی ولد نور قوم کھچی سکنہ سید والہ ضلع ننکانہ  کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم رابری ، ڈکیتی, مویشی چوری سمیت سنگین درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button