اڈیالہ جیل میں موبائل فونز کی برآمدگی، 3 قیدی اٹک جیل منتقل، 5 اہلکار معطل

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) اڈیالہ جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں سے موبائل فونز برآمد ہونے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 قیدیوں کو اٹک جیل منتقل کردیا، جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں 5 جیل ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران اڈیالہ جیل میں قید ٹریفک وارڈن کے قتل کیس میں سزا یافتہ راجہ رعد، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازم کے قتل کیس میں قید ملک حماد اور ایک دیگر قیدی شازیب ولد اکرم سے موبائل فونز برآمد ہوئے۔

موبائل فونز کی برآمدگی کے بعد تینوں قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل انتظامیہ نے قیدیوں تک ممنوعہ موبائل فونز پہنچنے کے معاملے میں غفلت برتنے پر 5 جیل ملازمین کو معطل کردیا ہے۔

حکام کی جانب سے معاملے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ جیل کے اندر موبائل فونز پہنچنے کے ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جاسکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button