صدر زرداری کا لاہور مشن مکمل، محسن نقوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں، لاہور سے روانہ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا اور لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے۔
صدر مملکت کو وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے لاہور ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔
دورہ لاہور کے دوران صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے لاہور میں قیام کے دوران مختلف اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
دو روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد صدر آصف علی زرداری لاہور ایئرپورٹ پہنچے، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے انہیں رخصت کیا، جس کے بعد صدر مملکت لاہور سے روانہ ہو گئے۔



