پریتی زنٹا نے عامر خان کو نظر انداز کرنے کی خبروں کی تردید کردی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا 8 سال کی طویل غیر حاضری کے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

پریتی زنٹا فی الوقت ساتھی اداکار سنی دیول اور پروڈیوسر عامر خان کے ساتھ فلم بٹوارا 1947 کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ تاہم، ایک حالیہ پروموشنل تقریب کی ویڈیو نے اس وقت قیاس آرائیوں کو جنم دیا جب پاپارازی کے ایک پیج نے دعویٰ کیا کہ پریتی نے عامر خان کو ’نظر انداز‘ کیا۔

پریٹی نے اب اس پیج کو ’کلک بیٹ مواد‘ اور منفی سوچ پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور عامر خان کو ’نظر انداز‘ کرنے کا دعویٰ کرنے والے پاپرازی پیج کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاپارازی پیج نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پریتی کو اپنی وینیٹی وین سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں کے ہجوم میں راستے سے متعلق الجھن کا شکار ہو کر انہوں نے پوچھا، ’’ایک منٹ گائز، کہاں جانا ہے؟‘‘ جیسے ہی فوٹوگرافروں نے ان کی رہنمائی کی، پریتی مخالف سمت میں چل پڑیں۔ عامر خان اپنی وینیٹی وین کے باہر کھڑے تھے، لیکن پریتی نے ان پر توجہ نہیں دی اور سلام کیے بغیر آگے بڑھ گئیں۔

پاپارازی پیج نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ارے نہیں، کیا پریتی زنٹا نے عامر خان کو نظر انداز کر دیا؟‘

اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے پریٹی نے گمراہ کن بیانیہ بنانے پر پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ ’اس قسم کا کلک بیٹ مواد بالکل درست نہیں ہے۔ میں نے عامر کو نہیں دیکھا کیونکہ مجھے اندر کچھ شوٹنگ جلد مکمل کرنی تھی اور پھر فلم کی تشہیر کے لیے فلائٹ پکڑنی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اگر آپ کا مقصد کسی قسم کی منفی بات کو فروغ دینا ہے تو مجھ سے رکنے اور تصویریں بنوانے کی توقع نہ رکھیں! میں عامر کے لیے بہت پیار اور احترام رکھتی ہوں، لہٰذا یہ حرکت بالکل مناسب نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button