اوپن ڈور پالیسی: ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک کا اپنے دفتر میں سائلین کی مشکلات کا موقع پر ازالہ

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے عین مطابق عام شہریوں کی داد رسی اور مسائل حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک کی زیرِ قیادت "اوپن ڈور پالیسی” پر بلا تعطل عمل درآمد جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں تشریف لانے والے شہریوں کے پاس خود جا کر فرداً فرداً ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔ انہوں نے عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ تمام محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ترجیحی بنیادوں پر احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کا بنیادی منشور ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کا اصل مقصد عام شہری اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا اور مسائل کو بغیر کسی تاخیر کے حل کرنا ہے۔ انہوں نے تمام انتظامی افسران کو سخت ہدایت کی کہ وہ سائلین کے لیے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں اور محض کاغذی کارروائی کے بجائے عملی پیشرفت یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Back to top button