ٹاؤن کمیٹی اسلام کوٹ میں اراضی کے مالکانہ حقوق کے چالان تقسیم

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ٹاؤن کمیٹی اسلام کوٹ میں تعلقہ اسلام کوٹ کے عوام کو اراضی کے مالکانہ حقوق فراہم کرنے کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی، جہاں مستحق رہائشیوں میں مالکانہ حقوق کے چالان تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا انعقاد رکن سندھ اسمبلی فقیر شیر محمد بلالانی کی کاوشوں سے کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی ڈیپارٹمنٹ سید نجمی عالم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تعلقہ صدر فقیر فیصل بلالانی، سیکریٹری سیٹلمنٹ اختر حسین مہرانی، ڈائریکٹر موسیٰ سومرو، ٹاؤن چیئرمین کملیش کمار، وڈیرو لیاقت علی ہنگورجو، دلشاد عمرانی، گھنشام داس پاروانی، کلدیپ پاوانی، لالا لجپت بھیل سمیت سیٹلمنٹ ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران مستحق رہائشیوں میں اراضی کے مالکانہ حقوق کے چالان تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے مالکانہ حقوق کی فراہمی کو علاقے کے رہائشیوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button