تھائی لینڈ کے سکول میں اندھا دھند فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 15 زخمی، حملہ آور نے خودکشی کر لی

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک سکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور متعدد طلبہ شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اسی سکول کا طالب علم تھا، جس نے حملے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور کچھ دیر تک سکول کے اندر ہی موجود رہا، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حملہ آور کے محرکات یا حملے کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ضلع ہاٹ یائی میں ایک سکول پر فائرنگ کے واقعے میں ایک استاد جاں بحق اور ایک طالب علم زخمی ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button