25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے نیپرا سے اجازت کی شرط ختم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نیپرا نے 25 کلو واٹ سولر صارفین کےلیے منظوری کا اختیار بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو دیدیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25کلو واٹ تک سولرصارفین کونیپرا سےاجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ بجلی تقسیم کارکمپنی کو براہ راست منظوری دینےکا اختیار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button