گوگل کو بڑا جھٹکا: چیف سائنسدان جیف ڈین نے 27 سال بعد استعفیٰ دے دیا، نئی AI کمپنی کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) گوگل کے چیف سائنسدان اور کمپنی کے ابتدائی ملازمین میں شامل جیف ڈین نے تقریباً 27 سال بعد گوگل سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں "Discovery Loop” کے نام سے نئی کمپنی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جیف ڈین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ سنجے گھیموات، اوریول ونیالس اور کوک لے کے ساتھ مل کر ایک پبلک بینیفٹ کارپوریشن قائم کر رہے ہیں، جس کا مقصد مشین لرننگ، سائنس اور انجینئرنگ میں خودکار نظام متعارف کرا کے سائنسی تحقیق اور نئی دریافتوں کی رفتار بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے گوگل کو صرف 30 ملازمین والی کمپنی سے بڑھ کر 1 لاکھ 90 ہزار ملازمین پر مشتمل عالمی ٹیکنالوجی ادارہ بنتے دیکھا، اور گوگل سرچ، ویب انڈیکسنگ، سرچ انفراسٹرکچر اور جیمنی (Gemini) سمیت جدید AI ٹیکنالوجیز کی ترقی میں کردار ادا کرنا ان کے لیے باعثِ فخر رہا۔

دوسری جانب گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اعلان کیا کہ گوگل Discovery Loop میں بانی سرمایہ کار (Founding Investor) کے طور پر شامل ہوگا اور جیف ڈین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گوگل کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ماہرین کی رخصتی اور اوپن اے آئی، مائیکروسافٹ، اینتھروپک، میٹا، ڈیپ سیک اور مون شاٹ جیسی کمپنیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button