امریکا ایران جنگ سے تیل کمپنیاں مالا مال،ٹرمپ پریشان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)تیل کمپنیاں امریکا ایران جنگ سے بڑا منافع کما رہی ہیں اور یہ بات صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی درد سر ثابت ہونے لگی ہے۔

پیر کو اوول آفس میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے آئل کمپنیز کے بارے میں کہا یہ لوگ بہت پیسہ بنا رہے ہیں اور مجھے یہ اچھا نہیں لگ رہا، یہ بات کرنے والے وہ آخری آدمی ہوں گے، کیوں کہ وہ خود آزادانہ کاروبار کے زبردست حامی ہیں۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل قیمتوں میں گراوٹ آئے،  حالیہ جائزے بتاتے ہیں کہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو کامیابی مل سکتی ہے۔

ایران سے جنگ نے تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچادی ہیں،  آج دنیا کی بڑی آئل کمپنی ‘سعودی آرامکو’ نے رپورٹ کیا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے منافع میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مہنگے ہوتے تیل سے امریکی صارفین کو مہنگائی کے عفریت کا سامنا ہے، جنگ کے بعد سے اب تک پیٹرول کی فی گیلن اوسط قیمت میں 37 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button