الکرم سوئٹس سانحہ،جاں بحق افراد کے لواحقین میں2،2 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

بوریوالا(رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو/ جانو ڈاٹ/پی کے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر چونگی نمبر5پرواقع الکرم سوئٹس میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں ذاتی کاوش سے اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا جواد حسین ملک نے فی کس دو،دو لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔مزید برآں متاثرہ خاندانوں کی مزید مالی معاونت کے لیے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو سفارشات ارسال کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معاملہ حکومتِ پنجاب کے سامنے پیش کیا جا سکے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے مزید مالی امداد کی منظوری حاصل کی جا سکے۔



