برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی، اسماعیل بقائی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارتِ خارجہ نے اہم سفارتی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ کا حصہ نہ بننے کی باقاعدہ یقین دہانی کرا دی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے مفاہمت کی یادداشت (MoU) کے تحت بحری آمدورفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی اور طے شدہ مدت ختم ہونے سے پہلے ہی حملہ کر دیا۔
آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اقدام براہِ راست امریکی وعدہ خلافیوں اور حملوں کا ردِعمل ہے۔
ایران اس وقت عمان کے ساتھ ایک نئے بحری راستے کے قیام پر بات چیت کر رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عمان کے ساتھ ہونے والے ان مذاکرات سے بالکل الگ معاملہ ہے۔



