ہم نہ حیران ہیں نہ غیر فعال، کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، ایرانی وزیر دفاع

تہران (ویب ڈیسک)ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن رضا نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہر آنے والے خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کو حقیقی سمجھ کر دیکھتا ہے اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا سخت اور بھرپور جواب دینے کی کامل صلاحیت اور تیاری رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ "ایران نہ تو سرپرائز ہوا ہے، نہ حیران ہے اور نہ ہی غیر فعال بیٹھنے والوں میں سے ہے۔”

ایران اپنے قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی عسکری صلاحیتوں اور جدید جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button