ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کردی، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر رضامند ہو گیا ہے، اور یہی پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف متوقع فوجی کارروائی روکنے کی بنیادی وجہ بنی۔

اسرائیلی ٹی وی چینل نے دو مختلف سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق تہران کی آمادگی کا باقاعدہ پیغام پہنچا دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے مجوزہ انتظام کے تحت تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پہلے ایران کے زیرِ نگرانی حصے سے داخل ہوں گے اور پھر عمانی جانب سے گزرتے ہوئے کھلے سمندر کی طرف گامزن ہوں گے۔

اس بڑی سفارتی پیش رفت اور راستے کی بحالی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ بڑے فوجی حملے کے منصوبے کو منسوخ کرنے اور سفارتی راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

 

مزید خبریں

Back to top button