ایرانی عوام نے جنگ میں ثابت قدمی کی مثال قائم کی، صدر مسعود پزشکیان

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی اور اسرائیلی جنگ کے دوران ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر ایرانی عوام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ حالیہ تنازع کا آغاز 31 جولائی 2024ء کو حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل سے ہوا، جہاں وہ ان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ایران کو مسلسل جنگ، شدید دباؤ اور دشمنی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ایرانی عوام نے اتحاد، صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

صدر پزشکیان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایران کا مستقبل کسی بیرونی طاقت نہیں بلکہ ایرانی عوام خود اپنے فیصلوں اور قومی عزم کے ذریعے طے کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button