پشاور: زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گر گئی، 6 مزدور زخمی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) شاہ عالم شکرپورہ کے علاقے میں ایک زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار اچانک گرنے سے 6 مزدور زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے زخمی مزدوروں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جس پر مقامی شہریوں نے امدادی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button