معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب مقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ کو پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ وزارتِ قانون کی جانب سے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

یہ عہدہ اس وقت خالی ہوا تھا جب سابق پراسکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ کو لاہور ہائی کورٹ کا جج نامزد کیے جانے کے بعد انہوں نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے پنجاب حکومت نے منظور کر لیا تھا۔

عرفان صادق تارڑ ملک کے معروف قانون دان ہیں اور اس سے قبل وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کے منصب پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی تقرری کو قانونی اور پراسیکیوشن نظام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button