اے پی سی اے وفد کی سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد سے ملاقات

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (APCA) ضلع وزیرآبادکے وفد کی سی ای او ایجوکیشن وزیرآبادآصف مسعودسے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (APCA) ضلع وزیرآبادکے وفد نے گزشتہ روزسی ای او ایجوکیشن وزیرآبادآصف مسعود اوراسسٹنٹ ڈاءریکٹر چوہدری افتخاراحمدنت سے ملاقات کی۔ وفد میں APCA ضلع وزیرآبادکے صدر محمد فاروق، ناءب صدر ارسلان یوسف اور جنرل سیکرٹری امانت مسیح شامل تھے۔ملاقات کے دوران کلرکس کو درپیش مختلف انتظامی امور اور ترقیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن آصف مسعودنے کلرکس کی ترقیوں کے عمل کو جلد از جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی کراءی۔اس موقع پر APCA ضلع وزیرآبادکے عہدیداران نے سی ای او ایجوکیشن  آصف مسعود کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوءے امید ظاہر کی کہ ملازمین کے مساءل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاءیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button