سندھ حکومت کا 4 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس کے مطابق 4 اگست بروز منگل 20 صفر 1148 ہجری کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔



