ڈی آئی خان: پولیس لائنز مال خانے میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا

ڈی آئی خان (جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز کے مال خانے میں رکھا بارودی مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی اضافی ٹیمیں بھی موقع پر طلب کر لی گئی ہیں۔ متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب کا تعین کیا جا سکے۔

دریں اثنا، گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 20 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران کی گئی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button