پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کیلئے بڑا دھچکا

نئی دہلی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو بڑے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ائیر انڈیا نے اپنے مالی نتائج میں بھاری خسارے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی فضائی حدود مسلسل بند رہنے سے بھارتی ایئرلائنز کو مغربی ممالک کے لیے اپنے فضائی راستے تبدیل کرنا پڑے، جس سے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے فلائٹ گلوبل کے مطابق ایئر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

ایئر انڈیا نے اپنی مالی مشکلات کی بڑی وجوہات میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو بھی شامل کیا ہے، جس کے باعث طویل متبادل روٹس اختیار کرنے پڑے اور ایندھن سمیت دیگر آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا۔ایران کشیدگی کے باعث ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی ایئر انڈیا کے مالی مسائل میں مزید اضافہ کیا۔

بھارتی ماہرِ ہوا بازی سبھاش گوئل  کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کی روزانہ تقریباً 400 سے 500 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی راستوں کی تبدیلی، بڑھتے اخراجات اور دیگر عوامل نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر نمایاں مالی دباؤ ڈالا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button