حوثی آبنائے باب المندب سےگزرنے والے جہازوں پر فیس عائدکرنےکا منصوبہ بنارہے ہیں، یمنی حکومت کا دعویٰ

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمنی حکومت نے حوثیوں پر الزام لگایا ہےکہ وہ  آبنائے باب المندب سےگزرنے والے جہازوں پر فیس عائدکرنےکا منصوبہ بنارہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نےکہا ہےکہ یہ اقدام ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے، جس کا مقصد دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک کو حوثی ملیشیا کی فوجی اور دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے مستقل مالی ذریعہ بنانا ہے۔

معمر الاریانی نے الزام لگایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب بھی اس منصوبےکو عملی شکل دینے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button