دانش اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کیلئے عالمی معیار کا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت دانش اتھارٹی بورڈ کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس میں بورڈ ارکان اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں29دانش اسکولز مجوزہ ہیں جن میں سے 15 منظور اور 13 پر کام جاری ہے، جبکہ دانش اسکول کُری اسلام آباد میں کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔بورڈ اجلاس کو بتایا گا کہ آزاد کشمیر کے باغ اور بھبمر جبکہ گلگت بلتستان کے گھانچھے، سلطان آباد اور استور میں دانش اسکولز کی تعمیر دسمبرتک مکمل ہو جائے گی اور کلاسز کا آغاذ اپریل 202ء میں ہوگا۔دانش اتھارٹی بورڈ نے دانش اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کیلئے بین الاقوامی معیار کا ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی منظوری دی۔ قیام کے بعد یہ ادارہ پاکستان بھر کے تربیتی اداروں کیلئے ماڈل ادارہ ہو گا۔



