حوثیوں کے حملے کے بعد سعودی آرامکو نے جازان ریفائنری بند کر دی

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی آرامکو  نے یمن کے حوثیوں کے حملوں کے بعد 27 جولائی کو جازان آئل ریفائنری بند کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق  حوثیوں کے حملے میں انٹیگریٹڈ کمپوزٹ گیسفیکیشن سائیکل کمپلیکس اور تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کے علاقے کو نقصان پہنچا، رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو مرمت کا کام مکمل کرکے 15 اگست تک ریفائنری کو مرحلہ وار دوبارہ کھولے گی۔ جازان آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری  صلاحیت 4 لاکھ بیرل ہے

یاد رہے کہ حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ان کے گروپ نے سعودی عرب کے جازان اور ینبع میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button